پاکستانی شائقین کے طویل انتظار کا اختتام ہونے جا رہا ہے، کیونکہ ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ بالآخر رواں سال موسمِ سرما میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، مگر اب انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔
انسٹاگرام پر فلم کی ٹیم نے پوسٹ میں لکھا: "اگلی ملاقات کا انتظار رہے گا، نیلوفر، اس موسم سرما۔” اس اعلان کے بعد شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
فلم کی شوٹنگ طویل عرصے سے جاری تھی اور اس میں کئی رکاوٹیں بھی آئیں، خاص طور پر کووڈ-19 کے دوران، جب فلم کی عکس بندی تقریباً مکمل ہونے کو تھی مگر صرف 10 دن کا کام باقی رہ گیا تھا۔ ماہرہ خان نے خود اس کا ذکر ایک انٹرویو میں کیا تھا۔
شوہر نے شادی کے لیے کئی سال منایا، ماہرہ خان کا انکشاف
جیسے ہی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوئی، ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سیٹ سے کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ٹیم نے فلم پر دل سے محنت کی ہے۔ اداکاروں اور فلم سازوں نے اس پروجیکٹ کو جذباتی طور پر اہم قرار دیا۔
اگرچہ فلم کی مکمل کہانی منظرِ عام پر نہیں آئی، تاہم ماہرہ خان کے مطابق یہ ایک رومانوی فلم ہے۔ فلم کے مصنف اور ہدایتکار امر رسول ہیں جبکہ اوصاف شارق نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔
فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال ریلیز، مداحوں کے دل جیت لیے