634
گجرات میں پسند کی شادی کا شاخسانہ، لڑکی کے بھائی نے ساتھیوں سمیت حملہ کرکے بہنوئی کو قتل کر دیا
تھانہ ٹانڈہ کی حدود موضع بھیلوال میں چند روز قبل ملزم عثمان ارشد، محسن اعجاز، جمشید اشرف اور 2نامعلوم افراد نے بھیلوال کے رہائشی شاہزیب عامر پر فائرنگ کرکے 2افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے جبکہ مضروبان کو علاج معالجہ کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کردیا گیا تھا ۔
شاہزیب عامر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اُسے CMHکھاریاں لے جایا گیا لیکن وہ گزشتہ دنوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دَم توڑ گیا۔
دوسری جانب پولیس تھانہ ٹانڈہ نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے 2ملزمان حراست میں لے لئے اور بقیہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔