گجرات میں پولیس سرکل کھاریاں نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمدگی میں 1 کلو سے زائد آئس، 1 کلو سے زائد چرس، 67 لیٹر شراب اور 30 بور پسٹل شامل ہیں۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران ظریف کو گرفتار کر کے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ اسی طرح ایس ایس او تھانہ صدر کھاریاں نے علی رضا اور عدنان کو گرفتار کر کے 12 لیٹر شراب قبضے میں لی۔
گجرات پولیس کی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری، جرائم میں نمایاں کمی
ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے انعام اللہ اور محمد علی عرف دانش کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 1 کلو سے زائد آئس، 1270 گرام چرس اور وٹک برآمد ہوئی۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے اعجاز مسیح سے 40 لیٹر شراب اور محمد نبیل سے 30 بور پسٹل قبضے میں لیا۔
اسی طرح ڈی ایس پی لالہ موسیٰ احسان ظفر سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے شراب سپلائر رستم عباس کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
