مایہ ناز بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
وکی کوشل نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور بتایا کہ ان کے ہاں ننھے شہزادے کی آمد ہوئی ہے۔
وکی نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بچے کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی۔
نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی نہیں بلکہ پوتے کی پیدائش
پوسٹ کے بعد ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے کترینہ اور وکی کو مبارک باد اور ننھے شہزادے کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی اور شادی کے چار سال بعد یہ جوڑا والدین بن گیا ہے۔
