جہلم: آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تھانہ کالا گجراں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا، جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

جہلم: ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد

ڈی پی او نے مزید کہا کہ آتش بازی کا غیر قانونی کاروبار نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ عوامی سکون میں بھی خلل کا باعث بنتا ہے، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter