شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے، کاجول  

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کے شادی کے حوالے سے دیے گئے حالیہ بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

latest urdu news

کاجول نے ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی میں ایکسپائری یا تجدید کا آپشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ منطقی بات ہے کیونکہ کوئی بھی زیادہ دیر تک تکلیف برداشت نہیں کر سکتا اور اس سے تعلقات میں شفافیت برقرار رہتی ہے۔ اس موقع پر ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔

مبئی میں بارش: امیتابھ کے بنگلے سمیت کاجول اور رانی کا بھی گھر ڈوب گیا

بعد ازاں اجے دیوگن نے ایک الگ انٹرویو میں کہا کہ محبت کے معنی وقت کے ساتھ بدل گئے ہیں اور اب یہ ایک عام چیز بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لفظ "محبت” یا "آئی لو یو” اتنا زیادہ اور بے مقصد استعمال ہونے لگا ہے کہ اس کا اصل مفہوم کھو گیا ہے۔ اداکار آر مادھوون نے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی جنریشن محبت کو زیادہ سنجیدگی سے لیتی تھی، جب کہ آج ہر میسیج پر ہارٹ ایموجی یا لفظ "لو” استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کی پہلی ملاقات 1995 کی فلم ہلچل کے سیٹ پر ہوئی تھی اور چار سال بعد دونوں نے شادی کر لی تھی، اور تب سے وہ بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter