معروف صحافی کا قاتل پولیس مقابلے میں پار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،سکھر میں 14 اگست 2023 کو قتل ہونے والے معروف صحافی جان محمد مہر کا قاتل شکارپور پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

latest urdu news

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاتل شیرو مہر پولیس مقابلے میں مارا گیا اور سندھ پولیس نے صحافی کے قاتل کو انجام تک پہنچا دیا۔

ادھر وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھرپور کوشش تھی کہ ملزم کو زندہ گرفتار کیا جائے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق صحافی جان محمد مہر قتل کیس کا مرکزی کردار شیرو پولیس آپریشن کے دوران مارا گیا، جب کہ آپریشن میں ملزم کے بیٹے کے جاں بحق ہونے اور متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اس مرکزی ملزم کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، رینجرز، ایف آئی اے سمیت مختلف اداروں کے افسران شامل تھے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter