جہلم :شہید کانسٹیبل ذیشان کی تیسری برسیم ڈی پی او کی خصوصی شرکت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منگلا کینٹ کے شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی تیسری برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔

اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ فضاء نعرۂ تکبیر اور شہداء کو خراج تحسین کے نعروں سے گونج اٹھی۔

latest urdu news

برسی کی تقریب میں ڈی ایس پی صدر سرکل محمد شہباز ہنجرا، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ مقررین نے شہید ذیشان علی کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر اور فرض شناس کانسٹیبل تھے، جنہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس ہماری پہچان اور فخر ہیں، جنہوں نے اپنے خون سے وطن کے باغیچے کی آبیاری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں نہ صرف پولیس بلکہ پورے معاشرے پر قرض ہیں۔ ان کی بہادری اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں، اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے، ہیں، اور رہیں گے۔ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ سلام پیش کیا جاتا رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter