جہلم: امتحانی مراکز میں سہولیات اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کے دورے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم  میں ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے امتحانی مراکز میں سہولیات کی فراہمی اور امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف مراکز کے دورے کیے۔

latest urdu news

دوروں کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے امتحانی مراکز میں سکیورٹی انتظامات، طلبہ کے لیے پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور بیٹھنے کے مناسب فرنیچر سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ حکام نے امتحانی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔

جہلم: کاروباری اوقات کی پابندی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مراکز کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا حکم دیا تاکہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ یا بدنظمی پیدا نہ ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات میں شفافیت اور میرٹ کے تحفظ کے لیے نقل اور “بوٹی مافیا” کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ان کے مطابق نقل میں ملوث یا معاونت کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ امتحانی نظام کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter