ہفتہ, 24 مئی , 2025

ارسا کا پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ارسا کا کہنا ہے کہ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم تمام قوانین اور ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔

latest urdu news

ارسا کے ترجمان کے مطابق، چیئرمین کی زیر صدارت ارسا اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پانی کی تقسیم کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، اس دوران پنجاب اور سندھ کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اتھارٹی نے پانی کی تقسیم سے متعلق کیے گئے تمام فیصلوں پر مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے، ارسا کے تمام ارکان پانی کی تقسیم کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر متفق ہیں اور یہ فیصلے مکمل طور پر قوانین اور ضوابط کے مطابق کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔

ارسا نے پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی سے متعلق مکمل تفصیلات یہاں پڑھیں

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter