ایران کے صدر Masoud Pezeshkian نے کہا ہے کہ Lebanon میں ہونے والے اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہیں اور یہ اقدامات خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
تہران میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاری کشیدگی نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ اس سے جنگ بندی مذاکرات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی۔
لاکھوں ایرانی دفاعِ وطن کے لیے تیار، ایرانی صدر کا دعویٰ
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران لبنانی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
دوسری جانب ترکیہ کے صدر Recep Tayyip Erdoğan نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا اور ایران مذاکرات کو خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔
