بھارتی ویب سائٹس ہیک:اہم ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جارحیت کے جواب میں جہاں پاکستانی افواج دشمن کو سخت ردعمل دے رہی ہیں، وہیں پاکستانی سائبر حملوں نے بھی بھارتی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

latest urdu news

پاکستانی سائبر حملوں کے دوران بھارتی ویب سائٹس میں شامل آسام رائفلز، ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن سمیت متعدد ویب سائٹس ہیک کر لی گئی ہیں۔

انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹس پر "انڈین دہشت گردی کے ثبوت، بھارت دہشت گردی کی پناہ گاہ ہے” جیسے پیغامات بھی لکھے گئے۔

پاکستان کے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کی سائبر ٹیم نے مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی پر بھی حملہ کر لیا تھا۔

اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹرا کی تمام بجلی بند ہو گئی تھی، اور وہاں کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ بھی تباہ کر دیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter