بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا برہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے فیصلے نے نہ صرف پاکستانی شائقین کو حیران کیا ہے بلکہ بھارتی میڈیا میں بھی بحث چھیڑ دی ہے۔

latest urdu news

بھارت کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس فیصلے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ نے اپنی سب سے بڑی طاقت کو خود کمزور کر دیا ہے۔

وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں ایسا کون سا غیر معمولی کھلاڑی موجود ہے جس کی وجہ سے آپ نے بابر اعظم کو اسکواڈ سے باہر کیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ وضاحت دینا کہ بابر کو صرف "آرام” دیا جا رہا ہے، حقیقت کو چھپانے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق یہ بابر کی نہیں بلکہ پورے پاکستانی کرکٹ سسٹم کی شکست ہے۔
جھوٹی خبریں پھیلانے پر بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ پاکستان کا کرکٹ ڈھانچہ بابر کو وہ اعتماد دینے میں ناکام رہا جس کی ایک عالمی معیار کے بلے باز کو ضرورت ہوتی ہے۔ "بابر کو ہار صرف اپنے کھیل سے نہیں ہوئی بلکہ وہ اس پورے سسٹم سے ہارے ہیں۔ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکا کہ بابر، تم جاؤ اور دل کھول کر رنز بناؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے اُن چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں اپنی کلاس منوائی، لیکن اپنے ہی ملک میں انہیں اعتماد اور سپورٹ نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق پاکستان کو ایسے فیصلے کر کے اپنے بہترین کھلاڑیوں کو مزید دباؤ میں ڈالنے کے بجائے ان کے گرد ٹیم کھڑی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ پر پہلے ہی سوالات اٹھ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter