بھارتی ایئر فورس نے 63 سال سے اپنی خدمت انجام دینے والے مگ 21 لڑاکا طیاروں کو ہمیشہ کے لیے گراؤنڈ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مگ 21 طیارے طویل عرصے تک بھارتی فضائیہ کا حصہ رہے، مگر حالیہ برسوں میں ان میں بڑھتے ہوئے حادثات اور تکنیکی مسائل کے باعث انہیں اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔
بھارتی فوجیوں کا احتجاج، مراعات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنے پر مجبور
مگ 21 طیارے بھارت کی فضائیہ میں “اڑتے ہوئے تابوت” کے نام سے بھی جانے جاتے تھے کیونکہ ان کے حادثات کی تعداد کافی زیادہ تھی۔ 2019 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپوں میں بھی مگ 21 طیارے پاکستانی شاہینوں کے مقابلے میں کمزور اور کاغذی جہاز ثابت ہوئے تھے۔
اب بھارتی ایئر فورس کو ان قدیم طیاروں کی جگہ نئے جدید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی ضرورت پیش آ گئی ہے تاکہ ملک کی فضائی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔