بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارت کی معروف اداکارہ کرشمہ شرما ایک افسوسناک حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں جب انہوں نے چلتی ہوئی لوکل ٹرین سے گھبرا کر چھلانگ لگا دی۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرشمہ شرما، جو ویب سیریز "راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز” سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، حال ہی میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں سفر کر رہی تھیں۔ حادثے کے متعلق تفصیلات اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپتال سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فراہم کیں۔

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، فوٹو وائرل

کرشمہ نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ لوکل ٹرین میں سوار ہونے والی تھیں، لیکن کسی وجہ سے ان کے دوست ٹرین پر سوار نہ ہو سکے۔ جیسے ہی ٹرین نے حرکت کی، وہ گھبرا گئیں اور چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ اس خطرناک حرکت کے نتیجے میں انہیں جسم پر کئی چوٹیں آئیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، سر پر سوجن ہے، جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر نیل پڑے ہیں۔ اسپتال میں زیر علاج کرشمہ شرما نے اپنے مداحوں سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

اداکارہ کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، جہاں مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور ٹرینوں میں سفر کے دوران احتیاط برتنے کی تاکید بھی کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter