بھارت نے پہلگام واقعے کو سیاست کے لیے استعمال کیا، وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے خطاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا اور اس کی تحقیقات کا تاحال کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

latest urdu news

وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز سورۃ البقرہ کی آیت 177 کی تلاوت سے کیا، جس میں انصاف، نیکی اور صبر کی تلقین کی گئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اجلاس کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی سفارتی کوششوں اور امن کے قیام کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

عرب اور مسلم ممالک کا اسرائیلی وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب کا بائیکاٹ

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اس وقت سنگین انسانی بحرانوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے۔ دہشت گردی اب بھی ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور دنیا پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کے تنازعات کے پرامن اور منصفانہ حل کا خواہاں ہے۔

شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار جارحیت اور پاکستانی علاقوں پر حملوں کا سختی سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہ صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا بلکہ اس جارحیت کو سیاسی کھیل میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب ملا۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فضائیہ نے حالیہ جھڑپوں میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ جب دشمن نے حملہ کیا تو ہر پاکستانی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہوا۔ پاکستان نے اپنے دفاع کا مکمل حق استعمال کیا اور دشمن کو مثبت مگر مؤثر جواب دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کو باور کرایا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter