بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اور اب مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے باعث آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کو ممکنہ خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

آزاد کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق بھارتی مقبوضہ علاقے سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا کنٹرول لائن کے مقام چکوٹھی سے آزاد کشمیر میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کے نتیجے میں مظفرآباد میں دریائے جہلم کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ چکوٹھی، مظفرآباد، ہٹیاں بالا اور منگلا تک کے نچلے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے مقامی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریا اور برساتی نالوں کے کنارے غیر ضروری آمد و رفت سے پرہیز کریں، مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور بچوں کو دریاؤں کے قریب نہ جانے دیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ دنوں پنجاب کے دریاؤں میں بھی اچانک پانی چھوڑا گیا تھا جس کے باعث راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی آ گئی تھی۔ کئی بستیاں اور فصلیں زیرِ آب آ گئیں، اور ہزاروں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter