بھارت نے دریائے جہلم اور نیلم کا پانی بھی روک دیا، چناب کی حالت مزید تشویشناک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارت نے چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا ہے، جس سے پاکستان کے آبی وسائل شدید دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دریائے جہلم اور نیلم میں پانی کی آمد کم ہو کر صرف 3 ہزار کیوسک رہ گئی ہے، جبکہ چار روز قبل یہ مقدار 5 ہزار کیوسک سے زائد تھی۔

latest urdu news

انڈس واٹر کمیشن کے مطابق یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ دریائے چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دریائے چناب میں چار روز قبل پانی 10 ہزار کیوسک تھا جو اب 5 ہزار کیوسک رہ گیا ہے، اور چناب کے ہیڈ مرالہ مقام پر پانی کا اخراج صفر ہو گیا ہے۔

بھارت نے دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا، پاکستان میں گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

انڈس واٹر کمیشن نے بتایا کہ دریائے چناب سے قادرآباد اور خانکی بیراج سے نکلنے والی نہروں کو اب پانی نہیں ملے گا، جس سے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔ آبی ماہرین نے بھارت کے اس اقدام کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے اثرات سے نمٹا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter