بھارت: کرائے کے مکان میں جعلی سفارت خانہ، خودساختہ ’سفیر‘ گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پولیس نے دارالحکومت دہلی کے نواحی علاقے غازی آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک فرضی ملک کا جعلی سفارت خانہ چلا رہا تھا اور بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے بڑی رقم بٹور چکا تھا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق، گرفتار ہونے والا 47 سالہ ہرش وردھن جین اپنے آپ کو ایسے خیالی ممالک کا سفیر ظاہر کرتا تھا جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں، جیسے کہ ویسٹ آرکٹیکا، سابورگا، پولویہ، اور لوڈونیا۔ وہ ان غیر حقیقی ریاستوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہوئے جعلی سفارتی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔

ہرش جین نے اپنی ساکھ مضبوط بنانے کے لیے سفارتی نمبر پلیٹوں والی گاڑیاں استعمال کیں اور مشہور سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویریں ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تاکہ معصوم افراد کو دھوکہ دے سکے۔

چھاپے کے دوران 53,500 امریکی ڈالر نقدی، جعلی پاسپورٹس، اور وزارتِ خارجہ کی جعلی مہریں برآمد ہوئیں، جنہیں وہ سفارتی دستاویزات کی تیاری میں استعمال کرتا تھا۔

مزید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم حوالہ نظام کے ذریعے رقوم کی منتقلی، جعلی ویزے، اور بیرون ملک نوکریوں کی فراہمی کا لالچ دے کر منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہرش جین نے سفارتی دھوکہ دہی کو کاروبار کی شکل دے رکھی تھی، اور اس کے جال میں متعدد افراد آ چکے ہیں۔ تفتیش جاری ہے تاکہ متاثرین کی مکمل فہرست تیار کی جا سکے اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter