بھارت میں پائلٹس کی کمی کا سنگین بحران ، انڈیگو کی سینکڑوں پروازیں منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں پائلٹس کی کمی کے باعث فضائی آپریشن کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور انڈیگو ایئر لائن کے فلائٹ شیڈول میں مسلسل پانچویں روز بھی بڑے پیمانے پر خلل پیدا ہوا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹس کی دستیابی نہ ہونے اور اوقات کار کے غیر واضح نظام کی وجہ سے آج بھی ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق انڈیگو ایئر لائن 400 سے زائد طیاروں کے ساتھ روزانہ تقریباً 2300 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، تاہم حالیہ بحران نے اس کے آپریشنز کو شدید متاثر کیا ہے۔ نئی دہلی، ممبئی، پونے، بنگلورو، چنئی، حیدرآباد اور گجرات کے مختلف ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 400 سے زائد پروازوں کی منسوخی ریکارڈ کی گئی، جس سے مسافروں میں شدید مایوسی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انڈیگو ایئرلائن کا بڑا بحران، بھارت میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیگو میں پائلٹس کے بحران کی بنیادی وجہ انتظامی سطح پر مناسب منصوبہ بندی کا نہ ہونا ہے۔ ایئر لائن کے اندر پائلٹس کے اوقات کار کے تعین میں تاخیر اور نئے قواعد کے نفاذ کی تیاری نہ ہونے سے صورت حال مزید بگڑ گئی۔ ایئر لائن نے تسلیم کیا ہے کہ وہ یکم نومبر کی ڈیڈ لائن سے قبل کام کے نئے ضوابط پر مکمل عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث دسمبر کے مصروف سفری سیزن سے عین قبل یہ بحران شدت اختیار کر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے پائلٹس کے کام کے اوقات پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان نئے قوانین کا مقصد پائلٹس کے تھکن زدہ پرواز کرنے کے خطرات کو کم کرنا ہے، مگر انڈیگو کے پاس مناسب اسٹاف اور شیڈولنگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑ رہی ہیں۔

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ معاملے کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ انڈیگو انتظامیہ بحران سے نکلنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر کام کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter