اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دونگی:ماہرہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سپر سٹار ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کے خاص لباس کو مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔

latest urdu news

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، جس میں ان کی والدہ کی خواہش کے مطابق زہرہ نگاہ نے دعا کروائی۔ تقریب کا اہتمام گھر پر کیا گیا اور یہ لمحہ ماہرہ کے لیے یادگار ثابت ہوا۔

ماہرہ خان کے مطابق، اس جوڑے کو ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں ڈیزائن کیا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے ہلکا میک اپ، جیولری اور پھولوں کے گہنے استعمال کیے اور چوٹی بنائی۔

فواد خان موسیقی کے جج کیوں؟ حمیرا ارشد کی تنقید سامنے آگئی

اداکارہ نے بتایا کہ یہ لباس ان کے لیے بے حد خاص ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ مستقبل میں اپنی بہو اسے پہن کر اس کا خیال رکھے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی، جبکہ پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter