روزانہ صرف 2گھنٹے سوتا ہوں ، اداکارساحر لودھی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار و میزبان ساحر لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مصروفیات اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ انہیں اپنی ذات کے لیے وقت ہی نہیں ملتا اور وہ روزانہ صرف دو گھنٹے سوتے ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ساحر لودھی نے بتایا کہ وہ مختلف پراجیکٹس پر بیک وقت کام کر رہے ہیں، اس لیے آرام کا وقت نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے اپنی روزمرہ روٹین بتاتے ہوئے کہا کہ وہ صبح ساڑھے چھ بجے سو کر اٹھتے ہیں، آٹھ بجے گھر سے جم کے لیے نکلتے ہیں اور اس کے بعد دن بھر کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

latest urdu news

ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں کہا کہ تنقید کا ان کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ بعض تبصرے کبھی کبھار دل کو تکلیف ضرور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور انسان ہر کسی کو تنقید کا حق حاصل ہے، اس لیے وہ ان ٹرولرز کو دنیا میں بھی معاف کر چکے ہیں اور روز محشر بھی ان کے لیے کچھ نہیں کہیں گے۔ ساحر لودھی نے کہا کہ جو ان سے محبت کرتے ہیں ان کا شکریہ اور جو نفرت کرتے ہیں ان کے لیے بھی کوئی منفی بات نہیں۔

یاد رہے کہ ساحر لودھی پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور اداکار، میزبان اور ریڈیو پرسنالٹی کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ماضی میں بھی اپنی مصروفیات کے باعث نیند اور ذاتی وقت کی کمی کا ذکر کر چکے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter