معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی تنقید، تنگ نظری اور ججمنٹل رویے کی وجہ سے انہیں ملک چھوڑنا پڑا۔
سامعہ نے کہا کہ میرے کپڑے دن بہ دن چھوٹے ہوتے جا رہے تھے، اور یہ میری ذاتی غلطی نہیں بلکہ عوام کی سوچ کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی تنگ ذہنیت نے ان کا جینا مشکل کر دیا تھا۔
سامعہ نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اور عوام دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے، سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کسی کو کسی کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے اپنے تجربے کا موازنہ یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ بھی کیا، جو کچھ عرصہ قبل پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہو گئے تھے۔ سامعہ کے مطابق وہ بھی ذہنی اور سماجی دباؤ کے باعث اپنے گھر والوں سے دور رہتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم ہیں۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ڈرامہ “دیارِ یار” سے آغاز
سامعہ حجاب نے تصدیق کی کہ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات (دبئی) میں مقیم ہیں اور وہاں سے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، حالانکہ ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرائیویٹ کر دیا گیا ہے۔ واضح نہیں ہے کہ ان کا قیام بیرونِ ملک مستقل ہے یا عارضی، لیکن سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ آن لائن تنقید اور نفرت انگیز رویے کی وجہ سے سامعہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
