بالاج قتل کیس: طیفی بٹ دبئی سے کیسےگرفتارہوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، دبئی پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی خالد وریا پہلے سے ہی اس تقریب میں موجود تھے جہاں طیفی بٹ بھی موجود تھا۔

latest urdu news

ڈی ایس پی خالد وریا دو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی گئے تھے اور وہاں دبئی پولیس کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے طیفی بٹ کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے پر دبئی آیا تھا تاکہ ویزے کی تجدید کروا سکے، جس دوران اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

اب طیفی بٹ کی ریڈ وارنٹ کے تحت گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں طیفی بٹ سمیت دیگر ملزمان نامزد تھے، جبکہ مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ طیفی بٹ فرار تھا جو اب دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter