شدید بارشوں کی پیشگوئی، گلگت بلتستان میں سرچ آپریشن جاری 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور جی بی سکاؤٹس کا سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، جہاں سیلابی ریلے کے باعث متعدد مکانات بہہ گئے اور کئی رابطہ پل بھی متاثر ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے مطابق، تھک بھاشہ کے مقام پر سیلابی ملبے میں انسانی اعضا ملے ہیں، جنہیں فرانزک جانچ کے لیے بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ، نیاٹ ویلی میں 8 چھوٹے گاؤں مکمل طور پر سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نیاٹ ویلی روانہ کر دیے گئے ہیں۔

دریا سندھ کا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ دریائے چناب میں طغیانی کے باعث جھنگ کے 10 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں فصلوں اور آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور رابطہ سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ حکام نے سیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایات دی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter