بھاگووال میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی، ملزمان کی تلاش جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تھانہ ٹانڈہ کے علاقے بھاگووال کلاں روڈ پر قائم پولیس ناکے پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اویس زمان شدید زخمی ہو گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ڈاکوؤں نے فوراً فائرنگ شروع کر دی۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ نے زخمی اہلکار کی عیادت کی اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter