گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جرمانے اور بہتری کے احکامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی نگرانی میں ضلع بھر میں اشیائے خورونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے 105 معائنہ جات کیے گئے۔

latest urdu news

کارروائی کے دوران 32 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 16 کاروباری مراکز کو زبانی ہدایات دی گئیں۔ اس کے علاوہ 11 کاروباری مراکز پر مجموعی طور پر 1,01,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

گجرات میں محکمہ زراعت کی بڑی کارروائی، جعلی کھاد کی 111 بوریاں برآمد

مزید برآں، ایک دکان کے خلاف ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر جاری کیا گیا، چار نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے اور 20.01 کلوگرام زائد المیعاد اور مضرِ صحت اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter