گجرات پولیس کی پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے ضلع بھر میں پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی اس مہم کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، جن کے نتیجے میں تین ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول اور اے ایس آئی مزمل حفیظ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش سیف خان ولد مراد خان قوم خان، سکنہ مماز پور کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد کیں، جنہیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گجرات پولیس کی کارروائی،ڈکیٹ گینگ کے2 کارندے ہلاک

اسی طرح ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر سجاد اعظم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک اور کارروائی کی۔ اس دوران دو ملزمان احمد رضا اور حسن علی کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے پتنگیں اور پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈوریں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق برآمد شدہ ڈور جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی، جس سے شہریوں، خصوصاً بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔ ڈی پی او گجرات نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے اور اس میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پولیس نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک اور غیر قانونی فعل سے دور رکھیں۔ حکام کے مطابق پتنگ بازی نہ صرف قانوناً قابل سزا جرم ہے بلکہ ہر سال قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بنتی ہے۔ گجرات پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اس ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter