گجرات پولیس کی منشیات اور اسلحہ فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 12 گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں سے 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

latest urdu news

کارروائیوں کے دوران پولیس نے 1400 گرام چرس، 35 لیٹر شراب اور مختلف اقسام کی رائفلیں اور بندوقیں برآمد کیں۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ، ایس آئی اسلم ہنجرانے، اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 30 لیٹر شراب ضبط کی گئی۔ ایک اور کارروائی میں ملزم اسرار احمد کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ملزمان محمد عاصم اور حمزہ کے قبضے سے 2 عدد رائفل کلاشنکوف برآمد کی گئیں۔ ملزم نظر محمد عرف سانول کے قبضے سے 44 بور بھی برآمد کی گئی۔

گجرات میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، جی ٹی روڈ پر واقع لکڑی کی فیکٹری سیل

اسی طرح، ایس ایچ او ککرالی، ایس آئی طاہر زمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان راحیل عاصم اور نعمان یونس سے 30 بور برآمد کیے۔ اس دوران ایس ایچ او گلیانہ، انسپکٹر عباس شاہ نے ملزم سفیان عرف مانا سے 12 بور جبکہ ملزم شہزاد خاور سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی کے تحت انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں منشیات کی فروخت اور غیر قانونی اسلحہ کے استعمال کو روکنا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شہر اور گرد و نواح میں ایسے عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ امن و امان قائم رہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter