53
گجرات میں موٹر سائیکل چوروں نے ایک بار پھر پولیس کی ناک کے نیچے سے کارروائیاں کرتے ہوئے شاہین چوک اور گورالی سے دو موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
دونوں واقعات الگ الگ وقتوں میں پیش آئے، جن میں نامعلوم چور شہریوں کی کھڑی کی گئی موٹر سائیکلیں لے اڑے، متاثرہ افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں لیکن پولیس صرف مقدمہ درج کر کے خاموش ہو جاتی ہے، علاقے کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کو مؤثر بنایا جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوروں کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔