گجرات: خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی، پولیس نے فوری انکوائری شروع کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: تھانہ لاری اڈا کے علاقے شادیوال روڈ پر واقع ایک گھر میں خاتون (ز ش) کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا معاملہ سامنے آیا، جس میں الزام ہے کہ اسے بوتل میں نشہ آور چیز دے کر دیور اور بھانجے نے زیادتی کی۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او Gujrat District Police نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ابتدائی انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان زین اور بلال قریبی رشتے دار ہیں۔

گجرات پولیس کا عیدالفطر کے دوران پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

رپورٹس کے مطابق مورخہ 25 مارچ 2026 کو دونوں فریقین نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ایک دوسرے کے خلاف متعدد کالز کیں، جس پر متعلقہ ایس ایچ او اور فرسٹ ریسپانڈر فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔

مزید براں، فریقین نے 1787 ہیلپ لائن پر بھی کالز کیں اور آر پی او Gujranwala/Gujrat Police کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کیا۔

آر پی او کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن گجرات اور ڈی ایس پی سٹی کو واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے ایک دن کے اندر انکوائری مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter