گوگل میپ کی گمراہ کن رہنمائی، بھارتی خاتون کار سمیت نالے میں جا گری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: جدید ٹیکنالوجی جہاں سہولت فراہم کرتی ہے، وہیں اندھا اعتماد بعض اوقات پریشانی کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ بھارتی شہر ممبئی میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون گوگل میپ کی ہدایت پر چلتے ہوئے گاڑی سمیت نالے میں جا گری۔

latest urdu news

واقعہ بیلاپور کے قریب اس وقت پیش آیا جب گوگل میپ نے خاتون کو "بے بریج” کے نیچے سے گزرنے والا راستہ دکھایا، حالانکہ اصل سڑک پل کے اوپر سے جاتی تھی۔ خاتون نے بغیر سوچے سمجھے ہدایت پر عمل کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی کار دھروتارا جیٹی کے قریب کیچڑ سے بھرے نالے میں جا پہنچی۔

خوش قسمتی سے، نزدیکی میرین سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گاڑی سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ بعد ازاں ایک بھاری کرین کے ذریعے ان کی سفید کار کو بھی نالے سے باہر نکالا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل میپ کی رہنمائی نے کسی کو مشکل میں ڈالا ہو۔ گزشتہ برس بھارتی ریاست اتر پردیش میں تین افراد اس وقت جان کی بازی ہار بیٹھے جب ان کی گاڑی ایک ٹوٹے ہوئے پل سے دریا میں جا گری۔ اسی طرح، نیپال-گورکھپور روٹ پر ایک گاڑی زیر تعمیر فلائی اوور سے گرنے سے بال بال بچی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر خراب موسم، زیرِ تعمیر راستے یا غیر مانوس علاقوں میں گوگل میپ پر انحصار کرنے سے پہلے راستے کی خود تصدیق کرنا لازمی ہے، تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter