چیٹ جی پی ٹی میں عالمی خرابی، بھارت اور امریکہ سب سے زیادہ متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

دنیا بھر میں مشہور مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ChatGPT میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے، جس کے باعث بھارت اور امریکہ کے صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ویب سائٹ Downdetector نے اس خرابی کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دنیا بھر سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ ChatGPT درست طریقے سے کام نہیں کر رہا، جس کے نتیجے میں ہزاروں صارفین کی ذاتی اور پیشہ ورانہ سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ صرف بھارت سے ہی سینکڑوں شکایات ریکارڈ کی گئیں جبکہ امریکہ میں بھی بڑی تعداد میں صارفین متاثر ہوئے۔

ابھی تک OpenAI کی جانب سے خرابی کی وجوہات سے متعلق کوئی تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ماضی میں پیش آنے والے بڑے آؤٹجز کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے صارفین نے اس بار بھی سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے جہاں اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا، وہیں طنز و مزاح سے بھرپور میمز اور ویڈیوز کا سلسلہ بھی دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:

"ہر کوئی X (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ دیکھنے کے لیے بھاگ رہا ہے کہ کیا واقعی ChatGPT بند ہے!”

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ChatGPT صارفین کو مایوس کر رہا ہو۔ ماضی میں بھی کئی بڑی فنی خرابیاں رپورٹ ہو چکی ہیں:

12 دسمبر 2024 کو عالمی سطح پر سروس بند ہو گئی تھی، جس کے دوران صارفین کو ایرر میسجز موصول ہوئے۔

26 دسمبر 2024 کو دوبارہ ChatGPT اور اس کا API کئی گھنٹوں کے لیے متاثر ہوا، جسے ایک "upstream provider” یعنی ممکنہ طور پر مائیکروسافٹ کے انفراسٹرکچر سے منسلک خرابی قرار دیا گیا۔

سب سے طویل اور بڑا آؤٹج 10 جون 2025 کو سامنے آیا، جو تقریباً 12 گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران بھی بھارت اور امریکہ سرفہرست متاثرہ ممالک تھے۔

چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں لاکھوں صارفین ذاتی، تعلیمی، پیشہ ورانہ اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، لہٰذا بار بار پیش آنے والی ایسی تکنیکی رکاوٹوں نے نہ صرف صارفین بلکہ ڈویلپرز میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter