4
اسلام آباد میں دنیا کا سفر سائیکل پر کرنے والے ایک جرمن شہری کو چوری کی واردات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق فلپ سام نامی سیاح نے رات گزارنے کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب تھانہ کھنہ کے علاقے میں کیمپ قائم کیا تھا۔
صبح بیدار ہونے پر اسے معلوم ہوا کہ اس کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ چوری ہو چکے ہیں، جس پر وہ شدید پریشانی کا شکار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا۔
اسلام آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق
بعد ازاں جرمن سفارت خانے کی مداخلت کے بعد اسلام آباد پولیس حرکت میں آئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سائیکل برآمد کر لی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر سامان اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔
