فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے 26 دن بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فرانس کے وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے اپنے عہدے سے صرف 26 روز بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، لاکورنو کو 10 ستمبر 2025 کو وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔ وہ صدر میکرون کے قریبی ساتھی اور اس سے قبل ملک کے وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی تقرری اس وقت عمل میں آئی تھی جب سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے تھے۔

فرانس کی جمہوری تاریخ میں یہ تیسری بار تھا جب پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کی وجہ سے حکومت کو رخصت ہونا پڑا۔ لاکورنو کی مختصر مدت وزارتِ عظمیٰ کے دوران سیاسی عدم استحکام اور اپوزیشن کے سخت دباؤ کا سامنا رہا۔

تاحال لاکورنو کے استعفے کی فوری وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم ماہرین اسے جاری سیاسی بحران کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں صدر میکرون پر ہیں کہ وہ اگلا وزیراعظم کس کو نامزد کرتے ہیں اور فرانس کی سیاسی سمت کس طرف جاتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter