یومِ آزادی کے موقع پر چار چھٹیوں کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ملک میں مسلسل چار تعطیلات کا امکان پیدا ہو گیا ہے،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

latest urdu news

اس کے فوراً بعد 15 اگست کو چہلم حضرت امام حسینؓ کی تاریخ مقرر ہے، جو جمعہ کے دن آئے گی۔

اگرچہ چہلم کی تعطیل کو وفاقی سرکاری تعطیلات میں شامل نہیں کیا گیا، لیکن ماضی کی طرح اس سال بھی مختلف صوبے اور شہر مقامی سطح پر اس دن کو عام تعطیل قرار دے سکتے ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ برس راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی روشنی میں اس سال بھی ان شہروں سمیت دیگر حساس علاقوں میں مقامی حکومتیں تعطیل دے سکتی ہیں۔ اگر چہلم کی چھٹی کا اعلان ہوتا ہے تو اس صورت میں 14 اگست بروز جمعرات، 15 اگست بروز جمعہ، 16 اگست بروز ہفتہ اور 17 اگست بروز اتوار کو چھٹیاں یکجا ہو جائیں گی۔ اس طرح شہریوں کو چار دن مسلسل آرام کرنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بعض شہروں میں چہلم کے موقع پر مقامی تعطیلات دی گئی تھیں، جس سے شہریوں نے لمبی ویک اینڈ چھٹی کا فائدہ اٹھایا تھا۔ اس سال بھی سرکاری اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter