وکیل کا انوکھا احتجاج، پارلیمنٹ کے باہر چار گدھے لا کھڑے کی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سیاسی تعطل کے خلاف منفرد احتجاج میں ایک وکیل نے پارلیمنٹ کے سامنے چار گدھے کھڑے کر دیے، جس سے احتجاج سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

latest urdu news

ایریانیٹ کوچی نامی وکیل نے جمعرات کے روز کوسوو کی پارلیمنٹ کے احاطے میں چار گدھوں کو لا کر کھڑا کیا۔ پولیس نے انہیں جانور اسمبلی کی عمارت کے اندر لے جانے سے روک دیا، تاہم گدھوں کی موجودگی نے ان کے احتجاج کو نمایاں کر دیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وکیل نے بتایا کہ ان کا مقصد کسی کو نیچا دکھانا نہیں بلکہ ملک میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے حکومت سازی میں مسلسل ناکامی کا ذمہ دار عبوری وزیرِاعظم البین کرٹی کو قرار دیا۔

ایریانیٹ کوچی نے سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شاید موجودہ غیر یقینی صورتحال کچھ جماعتوں کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوامی نمائندوں کی ناکامی کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کوسوو میں 9 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کی یہ 40ویں ناکام کوشش تھی۔ اسمبلی کے 120 نشستوں پر کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہو سکی، جس کے باعث ملک مسلسل سیاسی جمود کا شکار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter