گجرات میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 626 مقامات کی چیکنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اگست 2025 کے ابتدائی دس دنوں میں گجرات بھر میں 626 مقامات پر معائنہ جات کیے گئے۔

latest urdu news

حکام کے مطابق ان معائنوں کے دوران 233 کاروباری مقامات کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 68 پر مجموعی طور پر 6 لاکھ 77 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، ملاوٹ کے باعث 4 مقدمات درج کیے گئے، ایک ایمرجنسی پروہبیشن آرڈر نافذ کیا گیا اور 12 نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے، اس دوران 35 افراد نے ای لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

دودھ بردار گاڑیوں کی جانچ کے دوران 302 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 12 کو ناکام قرار دیا گیا۔ اس مد میں 11 پر 47 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 840 لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

مجموعی طور پر 1330 کلوگرام سے زائد مختلف اشیاء ضبط کی گئیں جن میں ایک بیگ دودھ پاؤڈر بھی شامل تھا۔ تلف کی جانے والی اشیاء میں 40 کلو اچار، 15 کلو مصالحہ جات اور 3 لیٹر خراب دودھ شامل تھے۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں اور ناقص یا ملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter