گجرات پھالیہ روڈ کے قریب واقع ایک فرنیچر کے کارخانے میں آگ۔
کال کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
ریسکیو1122 کے حکام کے مطابق آپریشن میں 06 ریسکیورز اور 03 ایمرجنسی وہیکلز حصہ لے رہی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کارخانے میں موجود شارٹ سرکٹ تھی، جس سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کے ذریعے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور کسی جانی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کی فوری اور مؤثر کارروائی کی وجہ سے کارخانے میں موجود قیمتی سامان اور پڑوسی عمارتوں کو بھی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
گجرات میں دو کارپٹ کی دکانوں میں آگ
ریسکیو1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی آگ لگنے کی صورت میں فوری اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ محفوظ مقامات پر رہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
