ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر کھاریاں سرکل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کل 6 ملزمان کو گرفتار کیا اور 4 کلو کے قریب چرس و 15 لیٹر شراب برآمد کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر توقیر الحسن اور ان کی ٹیم نے درج ذیل ملزمان کو گرفتار کیا
قطبیہ بی بی زوجہ کاشف 1260 گرام چرس برآمد
شہزاد عرف پھونا، سکنہ کرڑیوالہ 1260 گرام چرس برآمد
علی روش، محمد وسیم، سیدھر ولد پلو خاں، سکنہ کرڑیوالہ مجموعی طور پر 15 لیٹر شراب برآمد
اسی دوران ایس ایچ او تھانہ گلیانہ ایس آئی مبشر نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قاسم عرف کاشی سکنہ ڈھل گہیڑ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کی گئی۔
گجرات پولیس نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
گجرات میں تھانہ صدر کھاریاں کی کارروائی آئل ٹینکر چھیننے والے دو ڈاکو گرفتار
