ایف بی آر کا نیا ایکشن، کاروباری افراد کیلئے سخت ڈیجیٹل مانیٹرنگ قوانین نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کاروباری افراد کے لیے سخت ڈیجیٹل مانیٹرنگ قوانین تیار کر لیے ہیں، جن کے تحت کاروبار کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنا لازمی ہوگا۔

latest urdu news

دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جبکہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی کے تمام ذرائع کو ایف بی آر کے نظام سے لنک کرنا ہوگا، اسی طرح آن لائن فروخت کرنے والے کاروبار اپنی ویب سائٹ، سافٹ ویئر یا موبائل ایپلی کیشن کو بھی ایف بی آر سسٹم سے منسلک کرنے کے پابند ہوں گے۔

ان نئے قوانین کے تحت انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے اور ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، جبکہ الیکٹرانک سسٹم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو جرمانے اور دیگر قانونی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی صورت میں انوائسز کو 24 گھنٹوں کے اندر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے انفورسمنٹ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا اور کیو آر کوڈ یا ایف بی آر نمبر کے بغیر انوائس جاری کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی، سیلز ٹیکس انوائس میں ڈیجیٹل دستخط، کیو آر کوڈ اور ایف بی آر کا منفرد نمبر شامل ہوگا، جبکہ روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر الیکٹرانک انوائسز کا ریکارڈ مرتب کرنا لازمی ہوگا۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter