پاکستان کے معروف سابق اداکار ببرک شاہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران مقبول اداکاروں کے فلمی کیریئر پر کھل کر اظہارِ خیال کیا، جس میں انہوں نے فواد خان کو "اوور ریٹڈ” اداکار قرار دیا۔
شو کے دوران میزبان نے ببرک شاہ سے مختلف پاکستانی اداکاروں کے بارے میں رائے مانگی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ:
"فواد خان کو فلمی اداکار کے طور پر جتنا سراہا گیا ہے، وہ دراصل ان کی صلاحیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انہیں بطور فلمی ہیرو زیادہ کریڈٹ دیا گیا، جتنا شاید وہ ڈیلیور نہیں کر پائے۔”
ببرک شاہ نے دیگر اداکاروں پر بھی تبصرے کیے۔ عمران عباس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فلموں کے لیے موزوں نہیں لگتے:
"عمران عباس ہیرو تو دور کی بات، ایک مکمل شخصیت بھی نہیں لگتے۔”
اداکار احسن خان اور فیصل قریشی کے حوالے سے انہوں نے رائے دی کہ یہ دونوں فنکار ٹیلی ویژن پر بہترین اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم بڑے پردے پر وہ اتنا متاثر نہیں کر سکے:
"فیصل اور احسن زبردست ٹی وی اداکار ہیں، لیکن فلم کے دائرے میں وہ نہیں جچتے۔”
یہ گفتگو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، جہاں مداح اور ناقدین ببرک شاہ کی رائے سے اختلاف اور اتفاق کر رہے ہیں۔
فواد خان کی بالی وڈ فلم عبیر گلال 29 اگست کو ریلیز کیلئے تیار