ایشیا کپ میچ کے دوران ویلالاگے کے والد کا ہارٹ اٹیک سے انتقال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا کے آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے کے والد سورنگا ویلالاگے کا دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ اسی وقت پیش آیا جب ویلالاگے افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں ایشیا کپ کا میچ کھیل رہے تھے۔

latest urdu news

میچ کے آخری اوور میں ویلالاگے کو پانچ چھکے لگائے گئے، لیکن اچانک والد کی طبیعت خراب ہونے کی خبر انہیں دی گئی۔ ٹیم مینجمنٹ اور ہیڈ کوچ نے فوری طور پر انہیں اطلاع دی اور میچ ختم ہوتے ہی وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام

ویلالاگے کی مزید شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ سری لنکا کو ایشیا کپ میں بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

دونیتھ ویلالاگے کا یہ ایشیا کپ میں پہلا میچ تھا اور ان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچواں میچ تھا۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، جس میں بھارت کے خلاف پانچ وکٹیں لینا شامل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter