مشہور اداکار آغا شیراز دل کے دورے کے بعد اسپتال منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف اداکار آغا شیراز کو دل کے شدید دورے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق بروقت طبی امداد کی وجہ سے اداکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت دی ہے۔

آغا شیراز اپنی مزاحیہ اداکاری کے لیے پہچانے جاتے ہیں اور انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا، جن میں ’ڈگڈگی‘، ’جانے انجانے‘، ’منّا الیکٹریشن‘، ’تم اجنبی ہو‘ اور ’کچا سا خواب‘ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ مشہور مزاحیہ سیریل ’بلبلے‘ میں بھی مختلف اقساط میں اپنے منفرد کردار پیش کر چکے ہیں، جو ناظرین میں بہت مقبول ہوئے۔

سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اداکار کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے اور وہ فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں ذہنی اور جسمانی سکون کے ساتھ روزمرہ کے معمولات محدود رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

آغا شیراز کی شاندار اداکاری اور مزاحیہ کرداروں کے باعث انہیں ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر خصوصی مقبولیت حاصل ہے، اور ان کے مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter