بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، جرمن ادارے نے فیک ویڈیوز کا پردہ چاک کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن، جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں اور گمراہ کن ویڈیوز کو بے نقاب کر دیا، فیکٹ چیک کے ذریعے سچ سامنے لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر مبینہ حملے کی ویڈیو شیئر کی، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو ایک ماہ پرانی تھی اور دراصل ممبئی میں گیس سلنڈر دھماکے کی تھی۔

latest urdu news

اسی طرح ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایک جعلی ویڈیو گردش کرتی رہی، جس میں ان کے اصل بیانات کو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تبدیل کیا گیا تھا۔

بھارتی اکاؤنٹس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے بھی ایک جعلی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں انہیں بھارتی جارحیت کی حمایت کرتے دکھایا گیا، حالانکہ صدر ٹرمپ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

ڈوئچے ویلے نے خبردار کیا کہ جھوٹی خبریں اور فیک ویڈیوز معاشرے میں اشتعال اور غلط فہمیاں پیدا کر سکتی ہیں، اس لیے ایسی معلومات کو آگے بڑھانے سے پہلے تصدیق ضروری ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اکثر حقائق کو چھپا کر غلط بیانی کرتا ہے، جبکہ عالمی ادارے اب ان دعوؤں کی حقیقت دنیا کے سامنے لا رہے ہیں، جس سے بھارت کی اصل تصویر واضح ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter