اسلام آباد : امام بارگاہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا خودکش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

latest urdu news

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے سیکیورٹی انتظامات مضبوط کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر رہی ہیں اور قریبی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

یہ ابتدائی خبر ہے اور مزید معلومات کے ساتھ اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب نہ جائیں اور سیکیورٹی حکام کے احکامات پر عمل کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter