پیٹر سڈل کو دوست نے بھی “چاچا” کہہ دیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز کے تجربہ کار فاسٹ بولر Peter Siddle ایک بار پھر “چاچا” کے لقب کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں، اس بار انہیں یہ نام ان کی قریبی دوست کی جانب سے بھی دے دیا گیا۔

latest urdu news

پاکستان سپر لیگ میں Multan Sultans کی نمائندگی کرنے والے 41 سالہ سڈل نے لاہور لیگ مرحلے کے اختتام پر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جن پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

ان تصاویر پر سڈل کی دوست نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں “چاچا” کہا، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یاد رہے کہ سڈل کو “چاچا” کہنے کا سلسلہ Haris Rauf نے آسٹریلیا کی Big Bash League کے دوران شروع کیا تھا، جو بعد میں کافی مقبول ہوگیا۔

لاہور لیگ مرحلے کے دوران ایک پریس کانفرنس میں سڈل نے خود بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ملتان سلطانز کے کھلاڑی انہیں “چاچا” کہہ کر ہی پکارتے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ Iftikhar Ahmed مقامی “چاچا” ہیں جبکہ وہ غیر ملکی “چاچا” ہیں۔

چند روز قبل ایک پوسٹ میچ گفتگو میں آسٹریلوی بیٹر Steve Smith نے بھی سڈل کو “چاچا” کہہ کر مخاطب کیا، جس کے بعد یہ لقب مزید مقبول ہوگیا۔

تائیوان کی آزادی کو نہ کبھی قبول کرینگے نہ اسے برداشت کرین

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter