11
چمن اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے دوران شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ
سیکورٹی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور بعد کے ممکنہ جھٹکوں کے لیے تیار رہیں۔
