پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے دبئی طرز کا جدید ڈرائیونگ لائسنس پوائنٹس سسٹم نافذ کر دیا ہے۔
اس نظام کے تحت ہر خلاف ورزی پر 2 سے 4 پوائنٹس کٹوتی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔ اگر کسی ڈرائیور کے لائسنس سے ایک سال میں مجموعی طور پر 20 پوائنٹس کٹ جائیں، تو اس کا لائسنس 2 ماہ سے 1 سال تک معطل کیا جا سکتا ہے، جس کی مدت خلاف ورزی کی شدت اور تعداد پر منحصر ہوگی۔
سنگین خلاف ورزیوں جیسے تیز رفتاری یا سگنل توڑنے پر زیادہ پوائنٹس کٹوتی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس نظام کا مقصد شہریوں میں محتاط اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور مالی جرمانوں کے ساتھ عملی احتساب یقینی بنانا ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ایک سال کے لیے کل فیس: 1,830 روپے (ٹیسٹ فیس 150، پاس ہونے پر 1,350، کورئیر فیس 480)
لرنر لائسنس آن لائن 500 روپے میں حاصل ہوگا، جس کے بعد تھیوری اور عملی امتحان پاس کرنے پر باقاعدہ لائسنس جاری ہوگا۔
لائسنس ایک سے پانچ سال کی مدت کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے، فیس مدت کے مطابق مختلف ہوگی۔
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان 20 ہزار تک بڑھانے کی تجویز
