عراق میں امریکی ری فیولنگ طیارہ حادثے کا شکار، 4 اہلکار ہلاک: سینٹکام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ ادارے نے عراق میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں چار امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

latest urdu news

سینٹکام کے مطابق امریکی ری فیولنگ طیارہ   عراق کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے چھ افراد سوار تھے جن میں سے چار ہلاک جبکہ دیگر کے حوالے سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ کسی دشمن یا فرینڈلی فائر کا نشانہ نہیں بنا۔ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

سینٹکام کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

 

عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، ایک فوجی ہلاک، متعدد زخمی

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter